
اسلام کو یورپ کی فضاوں میں بسا دو
اس سال مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کی 45 ویں سالانہ کانفرنس 19 جولائی 2025ء بروز ہفتہ کو بڑے ہی تزک و احتشام سے نیو کاسل میں منعقد ہوئی ، نیو کاسل کی انتظامیہ نے اس سال دو روزہ کانفرنس منعقد کی، جیسا کہ اس سے بہت پہلےکی جاتی تھی تا کہ ایک دن انگریزی کے لئے اور ایک دن اردو کے لئے مختص ہو اور سامعین دونوں زبانوں کی کانفرنس سے بھرپور مستفید ہو سکیں ، انگریزی کانفرنس کے لئے مہمان مقررین حسب ذیل ہیں:
شیخ کریم ابوزید آف امریکہ، ان کا موضوع سورۃ الحجر کی تفسیر تھا ۔ شیخ ابراہیم زیدان آف مصر ان کا موضوع سیرت النبی ﷺ تھا، شیخ کامل احمد آف کینڈا ان کا موضوع حجیت حدیث تھا۔
قاری ذکاء اللہ سلیم کی تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوا۔ برادر حسن مرتضیٰ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔
کانفرنس کے دوسرے دن 20 جولائی بروز اتوار کو اردو کا نفرنس تھی،مولانا برق توحیدی پاکستان سے بطور مہمان خصوصی تشریف لائے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث برطانیہ کا کام بہت عظیم ہے، اس کام کو مزید آگے بڑھنا چاہیے۔
محسن ملت ڈاکٹر بہاؤالدین سلیمان اظہر ختم نبوت کی 75 جلدی اور تاریخ اہلحدیث کی 16 جلدیں اوردیگر کتابیں 100 سے زیادہ ہیں ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بر صغیر میں قرآن و حدیث کی اشاعت کا شرف اہل حدیث علما کو حاصل ہے۔
ممتاز سکالر ڈاکٹر صہیب حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکہ بھوپھال بیگم شاہجہاں نے ووکنگ میں ایک مسجد بنائی ۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ میں مسلسل 18 سال جیل میں قیدیوں کو جمعہ کی نماز پڑھاتا رھا ہوں۔ الحمد للہ، اس ملک میں ابھی تک کوئی پختہ مزار اور گنبدنہیں دیکھا ۔ اس طرح برطانیہ کے لوگ شرک سے بچے ہوئے ہیں، کیونکہ جب پختہ مزار بنتا ہے تو لوگ اسے سجدہ کرنے لگ جاتے میں جیسا کہ
بر صغیر میں ہوتا ہے ۔
مولانا محمد عبد الکریم ثاقب المعروف برا در ثاقب نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمارت کا کچھ حصہ نمایاں رہتا ہے، جسے ہر شخص دیکھتا ہے مگر کچھ حصہ بنیاد میں ہونے کی وجہ سے زیر زمین رہتا ہے جو لوگوں کو نظر نہیں آتا، اس طرح میرا کام بھی زیر زمیں جمعیۃ کی بنیادوں میں چھپا ہوا ہے، میں مدرسہ سلفیہ کا ذمہ دار تھا اور 450 طلبا و طالبات شریک مدرسہ تھے اور ماہنامہ صراط مستقیم کا مؤسس ہوں،صراط مستقیم پوری دنیا میں مرکزی جمعیۃ اہلحدیث برطانیہ کی علامت بن گیا تھا۔ابتداء میں اپنے ہاتھ سے یہ پرچہ لکھتا تھا اور اس کی فوٹو کاپیاں ارسال کرتا تھا ۔
نائب امیر جمعیۃ مولانا محمد حفیظ اللہ خان المدنی نے بانی وامیر مرکزی جمعیۃ اہلحدیث، برطانیہ مولانا فضل کریم عاصم اور مولانا محمود احمد میر پوری ناظم اعلیٰ کی خوبیوں پر خطاب کیا کہ ناگفتہ بہ حالات میں ان دونوں بزرگوں نے کس طرح جمعیۃ کا قیام عمل میں لایا اور کس طرح اپنی نشاطات بڑھاتے رہے ، آج جمعیت کی 50 سے زیادہ برانچیں اور 30 سے زیادہ مساجد یہاں موجود ہیں۔ہمیں ہمیشہ ان بزرگوں کے حق میں دعائے خیر کرنی چاہیئے۔
مولانا حافظ عبد الاعلیٰ درانی نے تفسیر قرآن اور بہت کسی کتابیں طبع کی ہیں اور کانفرنس میں خطاب کیا۔ اللہ انہیں جزائے خیر عطافرمائے۔ آمین
استاذ الاساتذہ مولانا منیر قاسم بانی مسجد شبلی بریڈ فورڈ جنہوں نے دعوت و تبلیغ کے ذریعے برطانیہ میں ایک انقلاب برپا کر دیا، انہوں نے بھی خطاب کیا۔
امام و خطیب مسجد ہذا مولانا حافظ عبد الباط العمری نے مسجد کے تعلق سے بتایا کہ 20سال کے عرصہ میں یہ مسجد تکمیل کو پہنچی ہے اور اس پر 8 ملین پاؤنڈ لگے ہیں، الحمد للہ، مسجد کے چندہ کے لئے سب سے پہلے ناچیز نے ٹی وی کو استعمال کیا، ہمارے جمعیۃ کے لئے یہ ایک نئی چیز تھی، مگر الحمد للہ اس سے بہت فائده ہوا، الله پاک جمیع معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔ دوران خطاب ان کی آواز بھر آئی اور آنسوؤں کی جھڑی شروع ہو گئی۔ بانی مسجد ہذا سنٹرل ماسک نیوکاسل قریب میں وفات پائے ہیں اور یہ بڑی مسجد جمعیۃ کے لیے وقف کر دی۔
حافظ عزیر مکی اسکپٹن کی تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوا۔ دوران کانفرنس حافظ عمر ابن مولانا منیر قاسم نے تلاوت کلام پاک سے سامعین کو محظوظ کیا۔ بلبل برطانیہ مولانا عبد الستار عبدالستا عاصم اور ڈاکٹر عبد الرب ثاقب نے نظمیں پیش کیں، ناظم اعلیٰ قاری ذکاء اللہ سلیم نے اردو سیشن کی صدارت کی ، جبکہ انگریزی سیشن کی صدارت مولانا شعیب احمد میرپوری امیر مرکزیہ جمعیۃ نے کی۔
مولانا شفیق الرحمن شاہین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ کانفرنس میں مولانا شیر خان جمیل احمد عمری، علی حسن کیمبرج، قاری نور مکی برمنگھم، مولانا رفیق مدنی ،برادر عبد الفتاح، مولانا فضل الرحمٰن حقانی نیلسن، مولانا محمد ادریس مدنی گلاسگو، جناب محمد فاروق نسیم برمنگھم ،قاری عبد العزيز برمنگھم، قاری عبد السميع برمنگھم، قاری عبد الصمد برمنگھم ، قاری سید یعقوب برمنگھم ،شیخ ابوحمزه مدنی بریڈ فور اور خواتین بھی شریک کانفرنس تھیں۔کانفرنس میں قیام و طعام کا بہترین انتظام تھا۔ اللہ تعالیٰ جمیع منتظمین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین یار ب العالمین
تثلیث کو توحید کا پیغام سنادو
اسلام کو یورپ کی فضاؤں میں بسادو
تبصرہ کریں